بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

موٹر سائیکل اور گاڑی خریدنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

datetime 7  ستمبر‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد

پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا، تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان ہوا۔بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے موقع ملے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام جنوری 2023 سے مرحلہ وار تین ماہ بعد دوبارہ متعارف کرایا جائے گا اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…