پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے160ملین ڈالر امداد کی اپیل

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لئے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستانی عوام غیر معمولی مون سون کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین ہائوس گیس عالمی حدت کا باعث بن رہی ہے، پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو درپیش مشکلات پر دل رنجیدہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے کہا کہ میں نے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی تصور سے کہیں زیادہ ہے، عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے متاثر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔ جولیان ہارنیس نے کہا کہ ہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لئے کام کررہے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے شرکائ￿ کو بتایا کہ پاکستان میں رواں سال مون سون بارشیں قبل از وقت شروع ہوئیں، ملک کو رواں سال چار ہیٹ ویوز کا سامنا رہا، ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، سیلاب کے باعث قومی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے 72 اضلاع کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 لاکھ ایکڑ اراضی اور 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثنائ￿ جنیوا میں بھی ایک ایسی ہی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ نے ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد کی اپیل کی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…