کراچی(این این آئی)سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے،محکمہ تعلیم نے میوزک اور آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے کہاکہ ہائی اسکولز میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز لارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے سات سو میوزک اور اتنے ہی آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کیلئے اشتہار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موسیقی کی تعلیم سے بچوں میں گانے کا ٹیلنٹ سامنے آسکے گا۔ رواں سال اساتذہ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔