اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کے 12 ، سندھ کے 8 اضلاع میں31 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منظوری دیدی ، پہلے مرحلے میں 31 اکتوبر کو پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول منظور کر لیا ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں 31 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔بلدیاتی الیکشن کے مرحلے میں پنجاب کے جن بارہ اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں فیصل آباد ، لاہور ، قصور ، ننکانہ صاحب ، بھکر ، اوکاڑہ ، بہاولنگر ، گجرات ، چکوال ، پاکپتن ، وہاڑی اور لودھراں شامل ہیں۔سندھ میں خیر پور ، سکھر ، گھوٹکی ، شکار پور ، قمبر شہداد کوٹ ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار سات سے گیارہ ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال بارہ سے ستمبر سے سترہ ستمبر تک ہوگی ، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار یکم اکتوبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست دو اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے جن اضلاع میں 31 اکتوبر کو پولنگ ہونی ہے۔ ان کی انتخابی فہرستیں بھی سیل کر دی ہیں جبکہ ان اضلاع میں ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر بھی پابندی عائد کر دی۔ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر بھی پولنگ تک پابندی لگادی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…