اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا طیارہ گر کر تباہ

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو(اے آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے ریاض میں چھوٹے طیارے کے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ

چھوٹا سپورٹس طیارہ ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد گذشتہ روز حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ منگل کی صبح مقامی وقت ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اور تربیتی پرواز پرتھا۔پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔الثمامہ ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر شمال میں حادثے سے متاثرہ طیارے کے ملبے کی جگہ کی نشاندہی ہوئی۔سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے طیارے کا پائلٹ دم توڑ چکا تھا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔الثمامہ ایئرپورٹ سعودی عرب کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…