اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکا، پاکستان کا آرمی چیف کے دورہ واشنگٹن کے آپشنز پر غور شروع

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور پاکستانی حکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کے اگست کے آخر یا ستمبر کے اوائل میں امریکا کا دورہ کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جلد ہی ایک تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی

چونکہ اس دورے کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی اس لیے کسی بھی فریق نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا تاہم سفارتی حلقے اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے بتایا کہ دونوں فریق ایک سال سے زائد عرصے سے اس قسم کے دورے کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس کیلئے وہ مختلف حالیہ واقعات اور بیانات کا بھی حوالہ دیتے ہیں جن پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے واشنگٹن کے دورے پر بات ہو سکتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز کے ایک سلسلے (بشمول) وہ جو اس وقت حکومت میں ہیں اور دیگر کی ایک وسیع صف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف نے واشنگٹن سے رابطہ کیا تھا تا کہ آئی ایم ایف سے فنڈز کی جلد فراہمی کے لیے مدد کی درخواست کی جائے۔انہوں نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے بات کی اور بعد ازاں محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ کال پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک تھی۔بعد ازاں جنرل باجوہ نے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے بھی بات کی اور ایک سرکاری بیان کے مطابق دونوں نے باہمی مفادات، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…