اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری سمیت مرکزی قیادت شریک ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز گِل کیس سے متعلق عدالتی کارروائی پر بابر اعوان نے بریفنگ بھی دی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین
اور سابق وزیر عظم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے فوج سے متعلق متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شہباز گل “غلط” تھے
اور انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔نجی چینل پر ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا
کیونکہ یہ فوج کو اکسانے کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بالکل درست ہے کہ ہم فوج کو ایک مضبوط ادارے کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔