اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہزادہ طلال کی روس میں رواں سال 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)ریگولیٹری فائلنگز سے انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب کی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک اور ارب پتی شہزادے الولید بن طلال نے رواں سال فروری اور مارچ کیدرمیان تین بڑی روسی توانائی کمپنیوں میں 50 کروڑ ڈالر سیزیادہ کی سرمایہ کاری کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی کمپنیاں گیزپروم ، روزنفٹ اور لوکوئیل میں سرمایہ کاری کی گئی کیونکہ سعودی عرب کی کنگڈم ہولنڈنگ کمپنی ممکنہ طور پر کم قیمت والے اثاثوں کی تلاش میں ہو گی اور شہزادہ الولید بن طلال کی جانب سے یہ قدم ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا جب 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کئی مغربی ممالک نے روسی توانائی کمپنیوں اور ان کے ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔فروری میں کنگڈم ہولڈنگ نے بالترتیب ایک ارب 37 کروڑ ریال اور ایک ارب 96 کروڑ ریال مالیت کی گیزپروم اور روزنفٹ عالمی ڈپازٹری رسیدوں میں سرمایہ کاری کی۔کمپنی نے فروری اور مارچ کے درمیان لوکوئیل کی امریکی ڈپازٹری رسیدوں میں 41کروڑ ریال کی سرمایہ کاری کی جبکہ شہزادہ الولید بن طلال نے مخصوص سرمایہ کاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔اس کمپنی کی 16.9 فیصد ملکیت سعودی عرب کے سرکاری فنڈ کے پاس ہے جس کی سربراہی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں لیکن کمپنی نے اپنی سرمایہ کاری کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔شہزادہ الولید بن طلال نے 1990 میں سٹی گروپ کارپوریشن پر کامیاب بولی لگانے کے بعد بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی جبکہ وہ ایپل کارپوریشن میں بھی ابتدائی سرمایہ کار تھے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…