اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ہیرو اولمپیئن ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت ترکش ائیر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے

جہاں ارشد کے اہل خانہ سمیت اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں، وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود، ڈی جی اسپورٹس محمد طارق قریشی اورڈائر یکٹر ایڈمن سید حمیر شاہ نے بھر پور استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔لاہور ائیرپورٹ کے باہر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آمد پر ان کے پرستاروں نے پھولوں کے ہار پہنائے، پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑیڈالے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاکہ میں اللہ پاک اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے میں 2گولڈ میڈل جیتا ہوں، میں کوچز، فیڈریشن کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے اور ایتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کیا جائے۔وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بھی بنائیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…