بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پنجاب حکومت میں عمران خان کی مسلسل مداخلت مسلم لیگ (ق)کا حیرت انگیزردعمل آگیا

datetime 7  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چوہدری پرویز الٰہی کی زیر قیادت موجود پنجاب حکومت کو عملی طور پر اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق)کو سینئر اتحادی پارٹنر کی جانب سے صوبے کے اہم معاملات میں ہدایات جاری کرنے کی حکمت عملی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صوبے

میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر اہم عہدوں پر تبادلے اور پوسٹنگ کے لیے افسران کے ناموں کی فہرستیں سابق وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائشگاہ سے وزیراعلی پنجاب کو بھیجی جا رہی ہیں جبکہ عمران خان مبینہ طور پر عثمان بزدار ماڈل کو ہی صوبے میں دہرانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ق)پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی پی ٹی آئی چیئرمین کا اعتماد حاصل کرنے کی خواہشمند ہے اس لیے وہ گورننس کے معاملات میں عمران خان کی ہدایت پر عمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)پی ٹی آئی کو کسی بھی صورت میں شرمندہ نہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ پارٹی نے کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں اپنے اراکین کے لیے کوئی وزارت بھی طلب نہیں کی۔اس سوال پر کہ کیا یہ ماڈل کامیاب ہو گا جب کہ یہ عثمان بزدار اور عارف نکئی کیسز میں ناکام ہو چکاہے عمران مسعود نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا دونوں سیاست دان سیاست میں نو وارد اور نہ تجربہ کار تھے جبکہ موجودہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 2002-07 کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ بطور وزیراعلی کام کرنے کا کامیاب تجربہ ہے۔

عمران مسعود نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی بطور وزیراعلی پنجاب پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل مختلف کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اسمبلی کے سپیکر کے طور پر وہ پی ٹی آئی پر دبا ئوڈالنے کی حکمت عملی اپناتے تھے۔مسلم لیگ (ق)کی قیادت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ان کی توجہ کا واحد مرکز اور مقصد عمران خان کی رہنمائی کے مطابق کام کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کی جیت حاصل کرنا ہے۔

عمران مسعود نے اپنی پارٹی کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جب بھی عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو وہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق)کے پاس پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…