راولپنڈی (آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر کور 12 کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آصف غفور ماضی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔ وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ء سے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ کر دیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں