کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع لسیبلہ میں فلڈریلیف آپریشن کے دورن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ دسمبر 2020 میں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہوئے پاک فوج کے ہونہار افسر سرفراز علی کو نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز جنوری تا دسمبر 2020ء میں آئی جی ایف سی(سائوتھ) بلوچستان بھی رہ چکے تھے جبکہ انہوں نے2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔سرفراز علی 2012ء میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ بھی رہے تھے۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 2 بار ایوارڈز اور بہادری کے اعتراف میں بھی 2 بار تمغہ بسالت سے نوازا گیا