اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کیا،شاہ محمود قریشی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حکومت کو منہ کی کھانا پڑی اور اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس کسوٹی پر ہمیں پرکھا گیا ہم اس پر پورا اترے، ہم سے جو ثبوت مانگے گئے وہ ہم نے فراہم کیے، ہم عدالت جائیں گے اور فیصلے کو چیلنج کریں گے، اپنے حق کے لیے سیاسی اور قانونی طریقے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے، کئی سالوں سے ہمارا میڈیا ٹرائل ہو رہا تھا جو آج اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کئی چیزوں پر ہمیں اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا، ہم سے جو مانگا گیا ہم نے انہیں فراہم کیا لیکن دیگر جماعتوں سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ جو اسامہ بن لادن اور لیبیا سے فنڈ لیتے رہے ان کا بھی حساب لیں، دیگر جماعتوں کے کیسز بھی کھولے جائیں۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ان کی بہت سی خواہشات تھیں جو وہ دم توڑ گئیں، ان کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے، ان کی خواہش تھی کہ عمران خان کے خلاف ایکشن ہو لیکن اللہ نے عمران خان کو ایک بار پھر بھی سرخرو کیا اور حکومت کو منہ کی کھانا پڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…