اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روزکے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 3500 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3500 روپے کمی کے بعد
ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے ہے۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1780 ڈالر فی اونس ہے۔ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوایک تولہ سونا2200روپے کمی کے بعد1لاکھ 57ہزار400روپے ہو گیا اسی طرح1886روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ34ہزار945روپے ہو گئی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس 7ڈالر اضافے سے 1774ڈالر ہوگیا۔