اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ڑوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ڑوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7اموات ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…