ماسکو(این این آئی )سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے آخری سربراہ ودیم بکاٹن 84 برس کی عمر میں چل بسے۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق ودیم بکاٹن کو میخائل گورباچوف نے کے جی بی کی سربراہی کے لیے چنا تھا۔قبل ازیں اگست 1991 میں ودیم کے پیشرو ولادیمیر کروچکوف نے گورباچوف کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ایک غیرمعمولی ٹی وی انٹرویو کے دوران سابق کے جی بی سربراہ نے کہا تھا کہ میں امریکی صدر جان کینیڈی کے پراسرار قتل سے متعلق گتھیاں سلجھانے کے لیے روسی ایجنسی کے آرکائیوز ڈی کلاسیفائی کرنا چاہتا تھا۔ودیم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت امریکی سفیر کو ایک بیگ دیا تھا جس میں ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے تمام آلات، ریکارڈنگز اور کے جی بی کی جاسوسی کا طریقہ کار موجود تھا۔