منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اپنے بمپر ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے،دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے،

باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیقبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹونٹی سائیڈ کے خلاف سات میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ2005 کے بعدپہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔روب کی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی اور پی سی اے کے نمائندگان کی پری ٹور آمد اورٹورز کے شیڈول کی منصوبہ بندی میں تعاون کرنے پر پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔شیڈول کے دونوں ٹیموں کے درمیان 20 ستمبر کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کراچی،22 ستمبر کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کراچی،23 ستمبر تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کراچی،25 ستمبر کوچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کراچی میں کھیلا جائیگا ۔28 ستمبر کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور،30 ستمبر کوچھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور،2 اکتوبر کوساتواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…