اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں ،دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے ،عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدودہے ،اس لئے خوارہورہے ہیں ،کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ،این اے 110پرتحریک انصاف کے امیدوارنے میرے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی اورجج کاظم ملک نے میرے حق میں فیصلہ دیاتھا،عمران خان کومعلوم ہی نہیں کہ میں سپریم کورٹ گیاہی نہیں تھا،تحریک انصاف کاامیدوارگیاتھا،عمران خان کی دماغی صلاحی محدودہے اس لئے خوارہورہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کسی کے قانونی اورآئینی حق سے انکارنہیںکیاجاسکتا،ایازصادق اگرسپریم کورٹ جائیں توان کاقانونی حق ہے یہاں توجعلی مینڈیٹ کے علاوہ جعلی ڈگریوں والے بھی حکم امتناعی لیکراسمبلی میں بیٹھے ہیں ۔تحریک انصاف کے دوایم این ایزبھی ایسے ہیں جوجعلی ڈگری پرناہل ہونے کے بعدحکم امتناعی لیکراسمبلی میں ہیں ۔عمران خان کی بات ہی اورہے ان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے ان کے جائزتحفظات کاازالہ کیاجائیگا۔کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے ،اورایم کیوایم آپریشن کے فیصلے میں شامل ہے ،رینجرزاورپولیس آپریشن میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔اورلوگ آپریشن سے مطمئن ہیں ،کراچی میں امن کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہین ،اپنے ملک کے ایک ایک انچ کادفاع کریںگے اوردشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیاجائیگا۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ الطاف حسین کے بیان پرحکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی اگرپیمرانے کوئی پابندی لگائی ہے تووہ ایک آزادادارہ ہے ،مجھے اس کاعلم نہیں ہے ،تاہم کوئی بھی شخص گفتگوکرتاہے تواسے کھلی چھٹی نہیں بلکہ اسے قانون اورضابطے میں رہ کربات کرنی چاہئے۔
دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے،خواجہ آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































