اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی
رولنگ کالعدم قراردے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’جوڈیشل کُو‘ لکھا۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا قتل نا منظور۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو منگل کی رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے ’جوڈیشل کْو‘ لکھا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ انصاف کا قتل نا منظور۔
JUDICIAL COUP.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 26, 2022