پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک میں مزید حیرت انگیزٹولزمتعارف

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی) دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ٹک ٹاک اپنے صارفین کی ویڈیو کو وسعت دینے میں کوشاں ہے اور اس ضمن میں آٹوکیپشن اور حقیقی وقت میں ویڈیو ترجمے کے نئے بہترین آپشن پیش کررہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کا مقصد یہ ہے ایک زبان میں جاری کردہ ویڈیو عالمی سطح پر دیگر افراد بھی دیکھ سکیں اور اپنے نئے صارفین تلاش کرسکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق

آٹو کیپشن دائیں ہاتھ پر دکھائی دیں گے جسے دیکھنے اور پڑھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔لیکن ٹک ٹاک نے اگلی سہولت سے بھی لوگوں کو حیران کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹیکسٹ اسٹیکر یا اوولے سے ویڈیو کا براہِ راست ترجمہ بھی ہوتا رہے گا۔ اس طرح ویڈیو میں بولی جانے والی زبان سے ناآشنا افراد بھی جان سکیں گے کہ ویڈیو میں کیا کہا جارہا ہے۔ یوں ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو وسعت دے کر نئی مارکیٹ تلاش کرسکیں گے۔اس ضمن میں ٹک ٹاک نے نمونے کے بعض اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے ہیں۔ پہلے درجے میں انگریزی، پرتگالی، جرمنی، انڈونیشیائی، کورین، منڈارین، ہسپانوی اور ترک زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مزید زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔ٹک ٹاک کا اصرار ہے کہ اس طرح کسی بھی زبان میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو اپنے مواد کی مناسبت سے عالمی وائریل ٹرینڈ کا حصہ بھی بن سکے گی۔ تجزیہ کاروں نے ٹک ٹاک کے اس عمل کو سراہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس کہ طرح ایک چھوٹے سے ملک کے ٹک ٹاکرز بھی دنیا بھر میں ناظرین حاصل کرکے اپنا پلیٹ فارم وسیع کرسکیں گے۔ٹک ٹاک نے آٹوکیپشن اور ترجمے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اسے جلد ہی مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…