پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے آئندہ چند ہفتوں میں قیمتوں میں اضافے پر قابو پالیا جائے گا اور اگلے ہفتے روپیہ پر دباؤ بھی کم ہو جائے گا، مئی اور جون میں رکارڈ ترسیلات ہوئیں جب کہ ایف بی آر نے بھی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ

بہتر فیصلہ سازی کے نتیجے میں رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے مغرب میں بڑھتی ہوئی کساد بازاری کے پیش نظر برآمدات میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے اور اسی تناظر میں ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی، معیشت کے اہم برآمدی شعبے کو سہارا دینے کے لیے صنعتی فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے بعض حلقوں کی جانب سے پیدا کیے گئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ حالیہ مہینوں میں ملک کی ترسیلات زر، برآمدات اور ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی ہے۔مفتاح اسمٰعیل نے نشان دہی کی کہ مئی اور جون میں ریکارڈ ترسیلات ہوئیں جبکہ ایف بی آر نے بھی اہداف حاصل کر لیے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران محصولات میں 35 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر 7 ہزار 500 ارب روپے جمع کرے گا جبکہ 800 ارب روپے لیوی کے طور پر جمع ہوں گے اور حکومت معیشت کو درست سمت میں لے جانے کے لیے معیشت کے پیداواری شعبوں بشمول زراعت، صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معاونت فراہم کر رہی ہے نہ صرف یہ بلکہ بیجوں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات پر ٹیکس ایک فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔روپے کی قدر میں کمی سے متعلق پوچھے گئے

سوال پر وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگلے ہفتے روپیہ پر دباؤ کم ہو جائے گا، جس کہ وجہ یہ ہے کہ حکومت درآمدات کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، پاکستان اس وقت اس پوزیشن میں کھڑا ہے جہاں اس کی نئی درآمدات برآمدات اور ترسیلات زر سے کم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ 24 اگست کو آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط اگلے ماہ کے آخر تک ملنے کی امید ہے جبکہ دوست ممالک سے چار سے پانچ ارب ڈالر کی امداد بھی متوقع ہے اور ایک دوست ملک فوری سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ تیل اور گیس کی مؤخر ادائیگی سے متعلق معاملات بھی دوست ممالک کے ساتھ ایک ہفتے میں طے کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بجلی کے شعبے میں بھی بہتری لانے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

پچھلی حکومت نے نہ تو بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری کی اور نہ ہی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو بر وقت مکمل کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے سستے ایندھن کے طویل المعیاد معاہدے نہیں کیے جس کے نتیجے میں ہمیں ان پاور پلانٹس کو فعال کرنا پڑا جو مہنگے فرنس آئل پر چلتے ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو درپیش مشکلات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ سستا پیٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو 2 ہزار روپے کی امداد دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی مستحق خاندانوں کو نقد امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے صارفین کو اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…