پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کیساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایلون مسک کے گوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست سرگئی برن کی اہلیہ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔امریکی اخبار وال نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی

برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ساتھ قریبی تعلقات کا معلوم ہونے پر سرگئی برن نے رواں برس کے آغاز میں اپنی بیوی نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔امریکی اخبار نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس معاملے پر دونوں دوستوں کے درمیان دوریاں حائل ہوگئیں اور سرگئی برن اپنے دوست ایلون مسک سے دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلقات نہیں جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔ایلون مسک نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں میں دوست کی اہلیہ نکول شاناہن کو صرف 2 بار دیکھا ہے اور دونوں ملاقاتوں میں ہمارے آس پاس درجنوں لوگ تھے۔سرگئی برن کے ساتھ دوستی کے خاتمے پر ایلون مسک نے کہا کہ یہ بھی سفید جھوٹ ہے، ہم دونوں اب بھی دوست ہیں اور کل رات ہی ایک پارٹی میں شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…