پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

3سال گزر گئے۔۔۔ عرفان صدیقی کی گرفتاری، ہتھکڑی اور قصوری چکی کا راز نہ کھلا

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تین سال گزر جانے کے بعد بھی اس راز سے پردہ نہیں اٹھ سکا کہ معروف صحافی، دانشور اور مصنف سینیٹر عرفان صدیقی کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا، کس کے حکم پر ہتھکڑی لگائی گئی، کس کے دباؤ پر اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا اور پھر کس کے حکم پر انہیں سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی قصوری چکی میں ڈال دیا گیا۔

یاد رہے کہ تین سال قبل 26 جولائی 2019 کو عرفان صدیقی کو رات گیارہ بجے کے لگ بھگ پولیس کی بھاری نفری نے انہیں اپنے گھر جی ٹین تھری سے گرفتار کیا،رات حوالات میں رکھنے کے بعد اگلے دن 27 جولائی 2019 کو انہیں ہتھکڑی لگا کر اسسٹنٹ مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عرفان صدیقی نے ایک مکان کرائے پر دیا ہے لیکن کرائے دار کے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع نہیں کرائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ متعلقہ مکان عرفان صدیقی کی ملکیت نہیں،اْنکا بیٹا مکان کا مالک ہے، اْسی نے کرایہ دار کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے عرفان صدیقی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جہاں انہیں سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے ساتھ قصوری چکی میں ڈال دیا گیا۔ میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر شدید احتجاج کیا۔ اس وقت کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اس سے عدلیہ کی رسوائی ہوئی ہے،اگلے دن، اتوار کو عدالت کھلی اور عرفان صدیقی کو رہا کر دیا گیا،یہ معمہ آج تک حل نہیں ہو سکا کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔ آج تک اس معاملے کی کوئی تحقیق یا تفتیش بھی نہیں ہوئی،

پونے چار سال تحریک انصاف نے یہ زحمت نہ کی اور اب چار ماہ سے پی ڈی ایم کی حکومت نے بھی اسے ضروری خیال نہیں کیا۔

حال ہی میں کچھ سیاست دانوں کی گرفتاری پر آدھی رات کو عدالت کھلی اور اس کا جائزہ لینے کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم ہوگیا لیکن عرفان صدیقی کا معاملہ ابھی تک ایک راز ہی ہے۔

رابطہ کرنے پر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں اس تلخ واقعہ کو بھول جانا چاہتا ہوں لیکن ریاست پر فرض ہے کہ ایک شہری کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور انتہائی ناروا سلوک کی تحقیقات ضرور کرے اور زمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…