اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس ،عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیدیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روز کے لئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست کرنے والے وکیل پر اعتراض کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ امجد پرویز آج پیش نہیں ہو رہے، اس پر جج نے معاون وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا وکالت نامہ نہیں، آپ کیسے حاضری معافی کی درخواست کر سکتے ہیں ؟۔معاون وکیل نے بتایا کہ مجھے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اتھارٹی دی ہے۔جج نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھتا ہوں حاضری معافی کی درخواست کون دائر کرسکتا ہے۔کیس کی مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے تاخیر سے پیش ہونے پر نوٹس لے لیا۔جج نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کے وکلا ء کے وکالت نامے بھی نہیں آئے، ملزمان کی ضمانتیں کیا کنفرم ہوئیں،انہوں نے معاملے کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔وکلاء نے کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں ،جو عدالت کا احترام نہ کرے ہم اس کی وکالت نہیں کرتے

،ہمارے لیے عدالت کا تقدس اولین ترجیح ہے۔ جج نے کہا کہ آپ سب بیٹھے میں ابھی آڈر کرتا ہوں ۔عدالت نے کیس کے دو ملزمان شہباز شریف کے بیٹے

ملزم سلمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی

جبکہ عدالت نے شریک ملزم مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔

عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…