اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کے صدر نے استعفیٰ دے دیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران جاری ہے، سری لنکا کے اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ منظور کر لیا۔اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کا عمل 7 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ گزشتہ شام اسپیکر کو موصول ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے دوران سری لنکا کے صدر ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ پھر سنگا پور چلے گئے تھے۔سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے نے سنگا پور سے بذریعہ ای میل اپنا استعفیٰ اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ کو بھیجا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…