پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں نکاسی تاحال نامکمل سڑکیں بہہ گئیں ،طویل ٹریفک جام

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں بارش کا سلسلہ تھمے 2 روز گزرنے کے باوجود مرکزی شاہراہوں، تجارتی مراکز اور آبادی والے علاقوں میں کئی مقامات پر جمع پانی تاحال نکالا نہیں جا سکا۔دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد شہر کے بیشتر نشیبی علاقے ڈوب گئے تھے

اور سڑکیں و انڈر پاسز دریا کا منظر پیش کررہے تھے۔ عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعدادبدھ کو گھروں سے نکلی اور سڑکیں بہہ جانے، گزرنے کا رستہ کم ہونے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں جگہ جگہ کیچڑ اور پانی جمع ہے جب کہ پہلے سے تباہ حال سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ علاوہ ازیں کورنگی، لانڈھی، صدر، لیاری، کیماڑی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔گلشنِ اقبال، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس میں بھی علی الصبح گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں جب کہ یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، شہیدِ ملت ایکسپریس وے پر ٹریفک کا غیر معمولی دبا ہے۔ دوسری جانب کورنگی کراسنگ روڈ اور کاز وے کا کئی فٹ چوڑا حصہ پانی میں بہہ گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں راستے گزشتہ چار روز سے بند ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…