پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معاشی بحران سے دوچارسری لنکا میں صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا کی پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرے گی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے نے بدھ تک استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد 20 جولائی کو انتخاب ہوگا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب معاشی بحران کے بعد مظاہرین نے موجودہ صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا اور دونوں عہدیدارروپوش ہونے پر مجبور ہوگئے۔

225 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے نئے صدر کے لیے نامزدگیاں 19 جولائی کو جمع کرائی جائیں گی۔

پارلیمانی اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر کا انتخاب اگلے روز ہوگا۔

ابی وردینا نے ایک بیان میں کہا کہ آج منعقدہ پارٹی قائدین کی میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کے مطابق نئی آل پارٹی حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…