اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج کا کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد، 3 نوجوان شہید

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک طرف تو بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں کشمیری عوام کی جانب سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نظر بندی کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس میں مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستانی پرچم لہرا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ مقبوضہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی جارچ کیا گیا اور شیلنگ بھی کی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 3 نوجوان بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ تینوں نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شبیر شاہ پاکستانی مشیر خارجہ کی دعوت پر ملاقات کے لئے نئی دلی پہنے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا جب کہ بھارتی فورسز کی جانب سے دیگر حریت رہنماو¿ں کی گرفتاری اور نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…