اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف ٹک ٹاک سٹار ڈولی کو پروٹوکول دینے پر کانسٹیبل اور پولیس رضاکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر ڈولی اپنے ساتھیوں کےہمراہ گوجرانوالا میں ایک پان شاپ کی
افتتاحی تقریب میں پہنچیں جہاں پولیس کی وردی میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے۔پولیس کی وردی میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے ، پولیس کانسٹیبل نے مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کو پروٹوکول دیا۔ باغبانپورہ پولیس نے کانسٹیبل اور جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قبل ازیں مارگلہ ہل کے جنگلات میں آگ لگا کر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹک ٹاکر گرل پان کھانے گوجرانوالہ اندرون شہر کالج روڈ پر ایک پان شاپ پر پہنچیں جہاں ایک سادہ لباس میں ملبوس پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر گرل کا پروٹوکول منیجر بن کر ساتھ آیا۔ٹک ٹاکر کو رش سے بچانے کیلئے یونیفارم پہنے تین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ڈولی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او نے نوٹس لے کر کانسٹیبل سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس نظر آنے والے 3افراد پولیس ملازم نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل ویڈیوکیلئے ان تینوں افراد کو پولیس وردیاں پہنا کر ساتھ لایا۔انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں پولیس یونیفارم میں نظرآنیوالے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔