پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عثمان سیریز میں اہم ترین کردارادا کرنےوالے ترک اداکار انتقال کر گئے

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی) عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولس عثمان میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جنید ارکن انتقال کرگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، جنید ارکن کو بیمار ہونے پر استنبول کے

ضلع بیشیکتاش کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ 85سالہ اداکار جنید ارکن کی طبیعت طبی امداد دیے جانے کے بعد بھی نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کرگئے۔ ترک سیریز ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے انسٹاگرام پر سینئر اداکار کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سیریز کورولوس عثمان میں اپنے بچپن کے ہیرو اور ترک سینما کے ماسٹر اداکار جنید ارکن کے ساتھ اکٹھے ہوئے۔انہوں نے جنید ارکن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ جنید ارکن نے ترک قوم کیلئے اپنی محبت، کام کرنے کے عزم، اپنے علم اور مہربانی سے ہماری رہنمائی کی۔مہمت بوزداگ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں جنید ارکن کے انتقال پر ان کے خاندان، مداحوں اور پوری ترک قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہجنید ارکن اپنے کرداروں کی وجہ سے لوگوں کی یادوں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…