اٹک(نیوزڈیسک) چےئرمےن پاکستان تحرےک انصاف عمران خان نے کہا کہ فرقہ وارےت مےں ملوث دہشت گرد تنظےموں سے مذاکرات ممکن نہےں تاہم طالبان سے مذاکرات کےلئے امرےکہ بھی دعاگو ہے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد ساری سےاسی قوتےں ےکجا ہو کر اےک پلےٹ فارم پر حکومت اور سےکورٹی اےجنسےوں کے پےچھے کھڑی ہو گئیں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی اور انھےں کہےں چھپنے کا کوئی ٹھکانہ نہےں مل رہا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اٹک سے25کلو مےٹر دور شادی خان مےںوزےر داخلہ پنجاب کرنل شجا ع خانزادہ کے بےٹے جہانگیر خانزادہ سے تعزےت کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین ، ملک امین اسلم ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم ، ضلعی رہنما تحریک انصاف فاضل وردگ ، ملک سہیل آف کمڑیال کے علاوہ تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، عمران خان نے کہا کہ طویل عرصہ تک حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں یہ طریقہ کار جاری رہا کہ یہ ہمارے گروپ کا دہشت گرد ہے اس کو چھوڑ دیں اور مخالف گروپ کے دہشت گرد کو پکڑلےں تاہم جب تمام سےاسی جماعتےں آرمی پبلک سکول کے سانحہ پر ےکجا ہوئےں تو قوم بھی اٹھ کھڑی ہوئی اور یہ سوچ بھی ختم ہو گئی کہ قوم کے اُٹھ کھڑا ہونے کے کے نتیجہ مےں دہشت گردی جو پہلے عروج پر تھی اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے وزےر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ تحرےک انصاف کے بانی کارکن تھے اور انہوں نے تحرےک انصاف کے تنظےم نو کے سلسلہ مےں پشاور سمےت متعدد مقام پر مےرے ساتھ دورے کئے تحرےک انصاف کےلئے ان کی محنت اور کاوشےں ہمےشہ تحرےک انصاف کا سرماےہ رہےں گی ، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں اُونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اور لوگ ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جاتے رہتے ہیں تاہم ہمارے کرنل شجاع خانزادہ سے تعلقات برقرار رہے ، کرنل شجاع خانزادہ نے مخلص ہو کر وزیر داخلہ پنجاب کی حیثیت سے دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے کام کیا ایسے سیاستدان کسی جماعت میں ہوں وہ بہترین اثاثہ ہوتے ہیں وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر شہید اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ اور زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے کرنل شجاع خانزادہ کے ڈائیور کے بارے میں جہانگیر خانزادہ نے بتایا ہے کہ وہ شدید زخمی ہے اور غربت کی وجہ سے علاج کی بہتر سہولتوں سے محروم ہے حکومت اس کا علاج کروانے کیلئے ہدایات جاری کرے اس کو علاج کی ضرورت ہے جن جن لوگوں کے کفیل شہید ہوئے ہیں ان کے گھروں میں مالی طور پر انتہائی کرب کی صورتحال طاری ہے گھروں میں بھوک اور افلاس نے ڈیرے جما لئے ہیں کیونکہ غریب آدمی محنت مزدوری کرتا ہے تو اس کا نظام چلتا ہے اب ان گھروں میں کمانے والا کوئی نہیں رہا حکومت ان کی فوری کفالت کا انتظام کرے کسی بھی دھماکے کے بعد ہم لوگ بھول جاتے ہیں کہ اس میں غریب لوگ بھی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں ان کے گھروں کا نظام کیسے چلے گا ان کی فوری مدد کی جائے ، ہسپتالوں میں زخمیوں کو علاج کیلئے جدید سہولیات اور مرنے والوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اقدامات کے سبب دہشت گردی کو جڑ سے اُکھیڑنے کا وقت آ گیا ہے کسی دہشت گرد کو نہیں بخشا جائے گا ، ایم کیو ایم نے آپریشن پر استعفےٰ دیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ ایجنڈے پر دستخط کیے تھے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ، غنذہ گردی ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا تاہم اب ایم کیو ایم اپنے دستخط شدہ ایجنڈے سے پیچھے ہٹتی نظر آ رہی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے پوری قوم پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے سیکورٹی فورسز پیچھے کھڑی ہیں تبدیلی آ گئی ہے قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اور امریکہ کہتا تھا کہ بات چیت نہیں ہو گی میں ڈائیلاگ کے حق میں تھا مجھے طالبان خان کہا گیا اور آج امریکہ طالبان سے مزاکرات کیلئے گڑ گڑا کر اپیلیں کر رہا ہے آخر میں ہر مسلہ ¿ کا حل بات چیت ہوتی ہے ہر جگہ کوشش کرنی چاہیے کہ بات چیت سے مسائل حل کیے جائیں ملک اسحاق اور دیگر پولیس مقابلوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اس وجہ سے وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پہلے جنہیں آج دہشت گرد کہا جاتا ہے پالا جب وہ منہ زور ہو گئے تو اس کے کنٹرول سے باہر نکل گئے اور آج انہیں دہشت گرد بنا دیا گیا کسی بھی سیاسی جماعت میں عسکری ونگ کو ہتھیار اُٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کینسر کا علاج آپریشن سے ہوتا ہے اور دہشت گردی کا سیکورٹی فورسز صحیح آپریشن کر رہی ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر قسم کی معدنیات اور ان گنت نعمتوں سے نوازا ہوا ہے انہوں نے کراچی پر میڈیا پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ رشید گوڈیل کے حوالے سے حملے کی تفتیش جتنی غیر جانب دارانہ ہو گی اتنا ہی لوگوں کا اعتماد حکومت پڑ بڑھے گا
دہشتگرد تنظیموں اورطالبان کے مذاکرات،عمران کاموقف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا
-
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا



















































