لاڑکانہ(نیوز ڈیسک)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رشید گوڈیل کو ان کی ذاتی سیکیورٹی کے لیے پولیس گارڈز فراہم کیے گئے تھے، تاہم انھوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دیئے بغیر گارڈز کی خدمات کسی اور کو منتقل کردیں.یہ بات انھوں نے لاڑکانہ رینج پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) اور دیگر افسران سے ایک ملاقات کے دوران کہی.رواں ہفتے رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایم کیو ایم رہنما کی ناکافی سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ جس وقت کراچی کے مصروف ترین علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی، رشید گوڈیل کے ساتھ کوئی گارڈ نہیں تھا.اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حملے کا مقصد کراچی کے پر امن ماحول کو چکنا چور کرنا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے اور “انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا”.وزیر داخلہ کا اصرار تھا کہ رشید گوڈیل کو ملنے والی دھکمیوں پر حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، اگر وہ سیکیورٹی کا مطالبہ کرتے تو انھیں مناسب سیکیورٹی ضرور فراہم کی جاتی، “ایم کیو ایم کے تمام اراکین اسمبلی کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور اگر انھیں کسی قسم کی دھمکیاں ملتی ہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں”.ان کا کہنا تھا کہ وزراء4 اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیتے ہیں تاکہ متعلقہ ایس ایس پی ان کی حفاطت کو یقینی بناسکے اور تمام ایس ایس پیز کو وزراء4 کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.لاڑکانہ رینج کے سینیئر پولیس افسران سے ملاقات کے دوران سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جائیں گے.ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہوچکی ہے.
‘رشید گوڈیل نے گارڈز کسی اور کو دے دیئے تھے’ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق



















































