بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

کراچی:رینجرز ، پولیس، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ، ایک افسر شہید

datetime 18  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں رینجرز ، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ حساس ادارے کا ایک افسر شہید ہوگیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے وجود کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اس حوالے سے رینجرز ، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں ایک عمارت میں چھپے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک افسر شہید ہوگیا ، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدلااحد اور محمد صالح کے نام سے ہوگئی۔ عمارت کی تلاشی کے دوران وہاں سے اسلحہ اور متنازعہ لٹریچر برآمد ہوا ، اسی عمارت میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل تحویل میں لی گئی ہے جس کا نمبر ایف آئی 2143 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…