اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کنگز پارٹی بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پرویز مشرف نئی پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنما ؤں سے رابطے بھی جاری ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملک میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا سلسلہ ابھی سے شروع کر دیا گیا ہے اورمسلم لیگ ن کو شکست دینے اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نئی پارٹی تشکیل دی جارہی ہے جو مستقبل میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔پارٹی میں پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہی، ذوالفقار کھوسہ، دوست کھوسہ، شیخ رشید،سندھ سے غوث علی شاہ، پیر پگاڑا،ممتاز بھٹو، لیاقت جتوئی، نبیل گبول، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات اور سردار عتیق کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے تا ہم بلوچستان اور پنجاب سے لشکر رئیسانی اور سنیئر سیاستددان مخدوم جاوید ہاشمی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاوید ہاشمی اور لشکر رئیسانی نے کنگ پارٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے
کنگز پارٹی بنانے کی تیاری مکمل پرویز مشرف سربراہ ہوں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق



















































