پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کی شجاع خانزادہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )امریکہ نے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کی تحقیقات میں پاکستان کو تعاون کی پیش کش کردی ۔پیر کے روز امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں امریکہ نے وزیر داخلہ پنجاب کی رہائش گاہ پر خودکش حملے کی امریکہ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،امریکہ نے کہا کہ اس سانحہ پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امریکہ نے کہا ہے کہ ،دہشت گرد پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں اگر سانحہ اٹک کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ایجنسیاں چا ہئیں تو امریکہ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں،سفارتخانے کے ترجمان نے کرنل (ر) خانزاداہ کی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی خدمات کی تعریف کی ہے اور ان سمیت اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے دہشت گردی کا واقعہ افسوس ناک ہے اور اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،پاکستانی عوام اور حکومت کے عزم کو سراہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…