پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دیامر بھاشا ڈیم کب تک مکمل ہو جانا چاہیے ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم جاری

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا اور ایف ڈبلیو او کو دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے دورے کے جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ

یہ منصوبہ 2016 میں نواز شریف نے شروع کیا تھا اور پھر شاہد خاقان عباسی نے اس منصوبے کو آگے بڑھایا۔انہوکںنے کہاکہ یہاں پاور ہاؤس شروع کرنے پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس سے ہماری زرعی زمینیں بھی سیراب ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب سے منصب سنبھالا پچھلے 6 دن میں دن رات مختلف وزارتوں پر بریفنگ لی ہے، وزارت مالیات ہو، پاور یا پیٹرولیم، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کس طرح پونے 4 سال ضائع کیے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ کے نان ہائیڈل بجلی گھر غیر فعال ہیں، نہ وافر تیل ہے نہ گیس اس سے بڑی نا اہلی قوم کے لیے اور کیا ہو سکتی ہے، اس بارے میں قوم کو حقائق بتاؤں گا، اس دن اس ملک کاخادم نہیں ہوں گا جس دن حقائق توڑ مروڑنے کی کوشش کی، اچھی اور خراب باتیں بھی حقائق کے ذریعے سامنے آئیں گی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…