پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہسار 480 ہے جس کے لئے 553 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ چالیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 209 کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور فوج ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو حلقے میں تعنیات کیا گیا ہے۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک مشینیں 30 پولنگ اسٹیشنز پر لگائی گئی ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدوارآزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔واضح رہے کہ ہری پور سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کامیاب قرار پائے تھے جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے چیلنج کردیا تھا اور پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگ کے امیدوار فاتح قرار پائے۔ اس بار تحریک انصاف کے امیدوار نے (ن) لیگ کی فتح کو چیلنج کیا جس پر سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…