جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی دور حکومت، غیرملکی قرضوں اور واجبات میں 35ارب ڈالر کا اضافہ ہوا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا رہا جب کہ مہنگائی عوام اور حکومت دونوں کا دیرینہ مسئلہ رہا۔عمران خان نے اگست 2018میں 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو پاکستان پر غیرملکی قرضوں

اور واجبات کی مجموعی کی مالیت 95 ارب 23 کروڑ ڈالر تھی جو دسمبر 2021تک 130ارب 63کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں غیرملکی قرضے اور واجبات 35ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔حکومت کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس 52400کی سطح پر تھا جو حکومت کے دوران آخری کاروباری سیشن میں 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ حکومت کے پہلے روز 87کھرب 3ارب روپے سے زائد تھا جو آخری سیشن میں 75کھرب 99ارب 54کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں پیٹرول ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فروری میں پیٹرول 159روپے، ڈیزل 154روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم عوام کے لیے 10روپے کمی کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 149.86 اور 149.15روپے لیٹر پر آگئیں۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت میں 54روپے، ڈیزل کی قیمت میں 31روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…