لاہور (آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں دْھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ طاقت کے نشے میں دْھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھے ہیں۔ عمران خان کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم انشاء� اللّہ!مریم نواز نے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔ !