واشنگٹن(این این آئی )ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پیٹرسن کی سٹی کونسل نے آٹھ ووٹوں کی اکثریت سے شہر کے چھٹے ضلع کی مرکزی سڑک کا نام عرب اقتصادی اور سماجی آبادی کے ساتھ فلسطین رکھنے کے لیے ووٹ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قرارداد کا مسودہ میونسپل کونسل کو اس کے فلسطینی نژاد رکن کونسلر علا عبدالعزیز نے کلفٹن پیٹرسن میں اپنے کمیونٹی سینٹر کے تعاون سے پیش کیا تھا۔ووٹنگ میں فلسطینی عرب اور ترک کمیونٹیز کے ایک گروپ نے شرکت کی، جو فلسطینی کوفیہ پہنے اور عربی اور انگریزی میں فلسطین روڈکے الفاظ والی ٹی شرٹس پہنے میونسپل کونسل ہال میں پہنچے۔