بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول پر 10 روپے کم ہوئے، 20 بڑھ جائیں گے، سابق کپتان یونس خان کی شدید تنقید

datetime 3  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے ریکارڈ 10099 رنز اسکور کرنے والے یونس خان نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی ہے، 2009ء آئی سی سی ورلڈٹی 20 کے فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ

ممکن ہے پٹرول کی قیمت میں جلد 20 روپے کا اضافہ کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو عوام کو حیران نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایسا ہی ہوتا رہا ہے، البتہ انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہیں۔ری بلڈ کراچی کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، نوجوانوں کے لیے کرکٹ کھیلنا اب آسان نہیں رہا۔44 سال کے یونس خان جنہوں نے پاکستان کے لیے 118 ٹیسٹ 265 ون ڈے اور 25 ٹی20 کھیلے، انہوں نے کہاکہ کرکٹ بیٹ 25 ہزار کا ہے، وہ گیند جو ان کے زمانے میں 100 اور 200 روپے کے درمیان مل جایا کرتی تھی، اب 1500 سے 2000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اچھے ہیملٹ کی تو بات ہی نا کریں، 30,000 ہزار روپے والے ہیملٹ کی گیند لگنے کے بعد گارنٹی نہیں۔ پاکستان کیلئے 2003ء، 2007ء، 2011ء اور 2015ء آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے والے یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کے لیے کچھ کریں، اجتماعی حیثیت ہو یا انفرادی صرف کرکٹ نہیں پاکستان میں ہر کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…