بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

1970کے بعد پاکستان میں روس کا بڑے منصوبے کا اعلان

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس 2017میںڈھائی ارب ڈالر لاگت سے پاکستان میں680میل گیس پائپ لائن تعمیر کرے گا،1970کے بعد پاکستان میں روس کا یہ پہلا بڑے پیمانے کا منصوبہ ہو گا۔روس پاکستان کی مارکیٹ چین کو دینے کے لئے تیار نہیں، اس لئے جلدی کر رہا ہے،مستقبل میں روس کے لئے پاکستان بہت اہم ہوگا۔روسی میڈیاRussia Beyond The Headlines (RBTH) کے مطابق روسی سرکاری تعمیراتی کمپنی روسٹخ کارپوریشن پاکستان میں 2017میں ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے 680 میل طویل گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔روسی کارپوریشن Rostekh رشئن اور غیر ملکی دونوں فنانسنگ سے پائپ لائن تعمیر کرے گی۔تاہم مغربی بینکوں سے کریڈٹ کو اپنی طرف متوجہ کرناکمپنی کے لئے ناممکن ہو گا۔رواں برس اپریل میں چین اور پاکستان کے درمیان ایران اور پاکستان پائپ لائن تعمیر کرنے کے لئے ایک ابتدائی معاہدہ کیا گیا۔تہران کا کہنا ہے کہ ایران پہلے ہی اپنے حصے کے سیکشن کی 560 میل پائپ لائن تعمیر کرچکا ہے۔کئی ماہ سے اسلام آباد اپنے حصے کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ خفیہ بات چیت میں مصروف ہے،پاکستانی سیکشن کی لاگت دو راب ڈالر لگائی گئی۔ مشرق وسطی اسٹڈیز کے انسٹی ٹیوٹ راس کے ماہر کا کہناہے کہ پاکستان کی مارکیٹ چین کو نہ دینے میں ماسکو کو جلدی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار جس کا نام نہیں بتایا گیا انہوں نے بزنس ڈیلی کمرسانٹ کو بتایا کہ پاکستان روس کے لئے جیو پولیٹیکل لحاظ سے اہم ہے اور روس پاکستان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گا اس میں گیس کی نقل و حمل کی وجہ بھی شامل ہے اور مستقبل میں بھارت ٹرانزٹ گیس کے لئے پاکستان ایک بنیادی راستہ بن سکتا ہے۔روسی آن لائن اخبارGazeta.ru لکھتا ہے کہ پاکستان میں گیس پائپ لائن کی تعمیر سے روس پر منفی اثرپڑ سکتا ہے۔ روس کی طرف سے تعمیر کی جانے والی پائپ لائن مستقبل میں ایران سے چین کا گیس روٹ بن جائے گی۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی منصوبے میں حصہ لینا روس کے فائدے کے لئے نہیں ہے ،چین کا گیس پر انحصار سے ایران سے گیس کی فراہمی میں کمی آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…