پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں لاک ڈائون کی شرائط تبدیل، پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے صوبہ بھرمیں لاک ڈائون کی شرائط میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کورونا وائرس مثبت شرح کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق نوٹیفکیشن پنجاب بھر میں 31جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی، کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گےMہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں آئوٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آئوٹ ڈور ڈائننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی، پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے،12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے،12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…