راولپنڈی (نیوزڈیسک)مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے تمام بارہ شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ائیر چیف سہیل امان اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی۔ شہداء کے لواحقین ، مسلح افواج کے سینئر افسران اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک تھی۔ نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے بھی ملے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے ، ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثے کے شہیدوں کی نمازجنازہ ادا،آرمی چیف کی بھی شرکت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل



















































