اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے ’لولی پاپ‘ ہے، شہباز شریف

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے، حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے،مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے ۔ٓئی ایم ایف کی عوام اور قومی مفاد کی دشمن شرائط تسلیم کرے وہ ناقابل اعتبار ہے۔

اپنے ایک بیان میں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عوام اس آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبور ہوچکے ہیں، ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گزارا نہ ہونے پر خودکشیاں کررہے ہیں اور حکمران انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے مسلسل بڑھ رہے ہیں، رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے، پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل نے اسے 2.3 ارب ڈالر تک رکھنے کی منظوری دی تھی، درآمدات میں ہوشربا اضافے سے ٹیکس وصولیوں پر حکومت کا خوش ہونا خود فریبی کی انتہا ہے، کیا یہ کفایت شعاری ہے، یہ اچھے دن آئے ہیں؟۔شہبازشریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے، آدھی رات کو مہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پر عوام کو اعتبار نہیں، حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے، عوام کو ریلیف دینا ہوتا تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ کا بم قوم پر نہ گرایا جاتا، قوم خبردار رہے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے ماہانہ اضافہ ہونا ہے، جو حکومت بجٹ کے نام پر قوم کو دھوکہ دے، آئی ایم ایف کی عوام اور قومی مفاد کی دشمن شرائط تسلیم کرے وہ ناقابل اعتبار ہے،صحت انصاف کارڈ سے عوام کو دوائی اور علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں، عوام کی شکایات بڑھ رہی ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں، اور قوم ظالم ٹولے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، عوام کے ریلیف، منی بجٹ اور مہنگائی سے نجات کی راہ صرف عمران نیازی حکومت سے نجات ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…