بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

مجھے معلوم تھا ایک دن شیر نے آ ہی جانا ہے ٗ شوکت ترین

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہی کہا شیر آیا ، شیر آیا ، شیر آیا سارا کچھ آپ لوگ کہتے تھے اور میں چپ رہتا تھا ،مجھے معلوم تھا کہ شیر نے ایک دن تو آ ہی جانا ہے ،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق بعدازاں انہوں نے ایک سوال پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شیر آیا میں

نے اپنے بارے میں نہیں کہا بلکہ روزانہ ہی مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ آئی ایم ایف کا شیر آیا نہیں آیا کیوں نہیں آیا تو میں نے کہا کہ وہ شیر آہی گیا ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری ٹیم نے کامیابی سے مذاکرات مکمل کیے ، بعض لوگ کہتے تھے کہ کمزور ٹیم ہے ، لیکن انہوں نے کافی محنت کی حالانکہ یہ پہلے کی نسبت اتنی تجربہ کار ٹیم نہیں تھی۔دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا جس کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی اگلی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چھٹے جائزے کی تکمیل کی حتمی منظوری دے گا۔  جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی، اگلی قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کر لیئے، آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پر

عمل درآمد کی بھی تعریف کی ۔ اعلامیہ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پیش رفت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا، روپے کی قدر میں کمی آئی ، رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے جون تک کارکردگی اہداف

بڑے مارجن سے پورے کرلیے، پاکستان پر عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر پڑا، فیٹف پلان پر عمل درآمد ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ہے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کرنے کے بل کو سراہا گیا، برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہتر قانون سازی کی جائے، سروسز کی سپلائی بہتر کرنا ہوگی، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا جب کہ تعلیم اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…