اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)چین کے آرمڈ فورسز کے اتاشی کی جانب سے جمعہ کو چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 88ویں سالگرہ کی تقریب وفاقی دارلحکومت میں ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی اتاشی بریگیڈیر اروند بھٹی نے سیلوٹ پیش کرتے ہوئے پاک آرمی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے، چین کے جنرل شی ہوجان نے تقریب میں موجود دیگر شرکا کا آرمی چیف جنرل راحیل سے تعارف بھی کرایا جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں دفاعی مشیر نے جنرل راحیل شریف سے ان کی نشست پر آکر مصافحہ کرکے تعارف کرایا اس موقع پر شرکا آپریشن ضرب عضب کے حوالے کی گئی تعریف پر ششد رہ گئے۔
اسلام آباد: جنرل راحیل کو بھارتی دفاعی افسران کا سلیوٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں