جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسمارٹ فون میں موجود وائرس سے اسے بآسانی ہیک کیا جاسکتا ہے، ماہرین

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک ) ماہرین نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اینڈروئڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم میں ایک ایسی خامی یا وائرس کا پتا لگایا ہے جس سے کروڑوں موبائل فون متاثر ہوچکے ہیں اور جس کی مدد سے ہیکرز بآسانی اہم ترین ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ماہرین کا اس نقص کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہنا ہے اس بگ یا وائرس کی مدد سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کسی بھی صارف کو تصویر یا ویڈیو پیغام بھیج کر اس کے فون کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے جب کہ اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو ٹھیک کرلیا گیا ہے تاہم اب بھی لاکھوں فونز کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی انفارمیشن سکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خرابی اینڈرائڈ فونز میں موجود مواد پرحملے کے حوالے سے بدترین چیزہے اورایک اندازے کے مطابق اس سے 90 کروڑ50 لاکھ موبائل فونزمتاثر ہوئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہیکرزملٹی میڈیا پیغامات میں وائرس سے متاثرہ کوڈ بھجواکر اینڈرائڈ میں موجود اسٹیج فرائٹ نامی سروس تک رسائی حاصل کر سکتا ہےاور جب اسے یہ رسائی مل جاتی ہے تو پھر وہ ہینڈ سیٹ میں موجود ایپس اور دیگر مواد تک بآسانی پہنچ جاتا ہے۔سوفوس نامی سکیورٹی کمپنی میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2.2 ورژن یا اس سے اوپر کے اینڈرائڈ فونز کے اندر یہ خرابی بڑے پیمانے پر ایپس کو متاثر کرتی ہے جس میں حملہ آور آپ کے فون کے تمام مواد پر رسائی حاصل کر لیتے ہیں جن میں آپ کے فون کا کیمرہ بھی شامل ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…