بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

بینظیر قتل کیس ،سپریم کورٹ نے ایک اور فیصلہ سنا دیا

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز الٰہٰی ، حمید گل اور اعجاز شاہ کے نام شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔درخواست گزار ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز الہٰی، حمید گل، اعجاز شاہ کا نام شامل کیا جائے ، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس نہیں درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ بینظیر بھٹو عوامی لیڈر تھیں جنہیں قتل کیا گیا۔ اس لئے یہ مفاد عامہ کا کیس ہے جس کی عدالت عظمیٰ سماعت کرے ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپیل پر چیمبر میں سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…