اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کر سکتی ہے تو نیب کے قانون میں کیوں نہیں ، چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ نیب قانون کے سیکشن 6 اور 8 میں درج ہے ، کیوں نہ نیب کی اندرونی غیرتسلی بخش کارکردگی کی تفتیش ایف آئی اے کو دے دیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بدعنوانی کے میگا سکینڈلز کیس کی سماعت کی ، عدالت نے 29 میگا سکینڈلز ، 150 سکینڈلز کی فہرست کے ساتھ جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بدعنوانی کے یہ مقدمات پہلے والی فہرست کے ساتھ کیوں نہیں آئے۔درخواست گزار اسد کھرل نے عدالت کو بتایا بدعنوانی کے ان29 مقدمات میں کرپشن کا حجم 562 ارب روپے ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کیوں ناں نیب کی اندرونی غیرتسلی بخش کارکردگی کی تفتیش ایف آئی اے کو دے دیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب اکبر تارڑ کا کہنا تھا نیب پک اینڈ چوز نہیں کر رہا ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کے علم میں ہے کہ نیب ادھوری معلومات فراہم کر رہا ہے ، کیا کرپشن کے خاتمے میں وفاقی حکومت کی دلچسپی ہےکیا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر چیئرمین کی تقرری کے بعد بری الذمہ ہیں ، چیئرمین نیب جو مرضی کرتا رہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ? ،کیا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے نیب کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک لانے کیلئے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کر سکتی ہے تو نیب کے قانون میں کیوں نہیں
کیوں نہ نیب کی اندرونی غیرتسلی بخش کارکردگی کی تفتیش ایف آئی اے کو دے دیں ,سپریم کورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی
-
ریاض ایئرپورٹ پر زور دار دھماکا، پروازیں روکدی گئیں، مسافروں کو اہم ہدایت



















































